محسن نقوی کا سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ استعمال کرنے کا مشورہ
سلیکشن کمیٹی نے بھرپور اعتماد کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا
March 14, 2026 · اسپورٹس
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبران نے ملاقات کی ہے۔
محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر کسی دباؤ کے ایمانداری سے فرائض سر انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کی تنقید برائے تنقید کی پرواہ نہ کریں، میری پوری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے۔
سلیکشن کمیٹی نے بھرپور اعتماد کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علیم ڈار کے سلیکشن کمیٹی سے استعفے کے بعد مصباح الحق اور سرفراز احمد کو کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔