فاسٹ بولر زمان خان انجری کا شکار،پی ایس ایل میں شرکت مشکوک

زمان خان پی ایس ایل میں راولپنڈی کے اسکواڈ کا حصہ تھے، اور ان کی انجری سے ٹیم کی منصوبہ بندی متاثر ہو سکتی ہے۔

               
March 14, 2026 · اسپورٹس

پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں،

جس کے باعث ان کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق زمان خان پشاور اور فیصل آباد کے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، اور ان کے کندھے کا جوڑ متاثر ہوا ہے۔

کرکٹ بورڈ نے انہیں لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، جہاں میڈیکل پینل ان کی ریکوری اور ری ہیب پلان ترتیب دے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ زمان خان کی فٹنس کی بحالی میں تقریباً 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ زمان خان پی ایس ایل میں راولپنڈی کے اسکواڈ کا حصہ تھے، اور ان کی انجری سے ٹیم کی منصوبہ بندی متاثر ہو سکتی ہے۔