کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ٹینکر نے 2 افرادکچل دیئے
ٹینکرز کے دونوں ڈرائیورز حادثے کے بعد فرار ہوگئے ہیں جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موجود ہے
March 15, 2026 · شہر گزشت
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں آئل ٹینکر نے دو افراد کو کچل ڈالا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے راہگیر تھے، حادثہ آئل ٹینکرز میں تصادم کے باعث پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ ایک آئل ٹینکر کھڑا تھا، دوسرا آئل ٹینکربریک فیل ہونے کی وجہ سے کھڑے ٹینکر میں جا گھسا۔
پولیس کے مطابق میانوالی کالونی میں تصادم کا شکار ہونے والے دونوں آئل ٹینکرز تاحال نہیں ہٹائے جاسکے، آئل ٹینکرز کے دونوں ڈرائیورز حادثے کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ دونوں ٹینکرز سے ڈیزل خالی کیے بغیر نہیں ہٹا سکتے، جب کہ جاں بحق دونوں افراد کے ورثا میں سے کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر مالکان کو ڈھونڈ کر رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں