بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف مضبوط آغاز،17 اوورز میں 96 رنز بنا لیے
بنگلہ دیش کے اوپنر تنزید حسن 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ سیف حسن 33 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کا دورۂ بنگلہ دیش کے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف مضبوط آغاز کیا ہے۔
میرپور کے شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ڈے نائٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
میچ کے 17 اوورز کے اختتام پر بنگلہ دیش نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنا لیے۔ اوپنرز نے محتاط مگر مؤثر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔
بنگلہ دیش کے اوپنر تنزید حسن 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ سیف حسن 33 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اب تک کوئی وکٹ حاصل نہیں کی جا سکی۔ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد سمیت دیگر باؤلرز کو استعمال کیا گیا تاہم بنگلہ دیشی اوپنرز نے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔
یہ تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ ہے جس میں دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں ہیں۔