صدر زرداری سے محسن نقوی اور خالد مقبول صدیقی کی ملاقات
ملاقات کے دوران خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔
صدر مملکت نے داخلی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری عمل کے تسلسل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔