ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کو نشانہ بنانے کا اعلان

نیتن یاہو محفوظ ہیں اور ان کی ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

               
March 15, 2026 · بام دنیا

.ایران کی پاسداران انقلاب نے نیتن یاہو کے خلاف سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ زندہ ہیں تو انہیں ایرانی اہم اہداف میں شامل کیا جائے گا۔

ایرانی پاسداران نے نیتن یاہو کو بچوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر حال میں نشانہ بنایا جائے گا اور وہ ایرانی حملوں کے ہدف رہیں گے۔

اس سے قبل ایرانی میڈیا میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ حالیہ میزائل حملوں کے دوران نیتن یاہو ہلاک ہو گئے ہیں،

تاہم اسرائیلی دفتر نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو محفوظ ہیں اور ان کی ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے سخت بیانات اور فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،

جس کے باعث پورے مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔