کراچی میں سنگر چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

ریسیکو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والی خواتین کی شناخت نہیں ہو سکی

               
March 16, 2026 · شہر گزشت

کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک راہگیر خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہو گئی۔

ریسیکو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والی خواتین کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی، 2 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ بجھا دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔