پینٹاگون کا ایران جنگ کیلئے 200 ارب ڈالر سے زائد فنڈز کا مطالبہ

گزشتہ دو ہفتوں میں پینٹاگون کی جانب سے مختلف مالی تجاویز پیش کی جا چکی ہیں۔

               
March 19, 2026 · اہم خبریں

پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس سے ایران کے خلاف ممکنہ جنگی اخراجات پورے کرنے کے لیے 200 ارب ڈالر سے زائد فنڈز کی منظوری طلب کر لی ہے۔

ایک معروف خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ رقم سابقہ مہمات کے اخراجات سے کہیں زیادہ ہوگی،

جس کا مقصد استعمال شدہ اہم ہتھیاروں کی پیداوار کو فوری طور پر بڑھانا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں پینٹاگون کی جانب سے مختلف مالی تجاویز پیش کی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین تجویز کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ کانگریس میں بڑی سیاسی بحث کا سبب بن سکتی ہے۔

تاہم اس معاملے پر اب تک امریکی محکمہ دفاع اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔