ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، پاکستان کے بلال احمد نے گولڈ میڈل جیت لیا
شاندار کامیابی، بلال احمد نے دو گولڈ میڈلز جیت لیے، بلوچستان کا نام روشن کردیا۔
ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ بلال احمد
تھائی لینڈ میں جاری 58 ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ میں پاکستان کے بلال احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قومی کھلاڑی بلال احمد نے پہلے مرحلے میں اپنی 180 سینٹی میٹر ایتھلیٹ فزیک کیٹگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ اس کے بعد انہوں نے حریف کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تمام ایتھلیٹ فزیک کیٹیگری کا گولڈ میڈل بھی اپنے نام کیا۔
اسچیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی کی اس تاریخی کامیابی پر کھیلوں کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ملک بھر سے بلال احمد کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔