پاکستان سپر لیگ کے سیزن 11 کے لیے بنگلہ دیشی کرکٹرز کو این او سی جاری
نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز 17، 20 اور 23 اپریل کو اور تین ٹی ٹونٹی میچز 27 اپریل، 29 اپریل اور 2 مئی کو شیڈول ہیں
کراچی: پاکستان سپر لیگ کے سیزن 11 کے لیے بنگلہ دیشی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔
تاہم نیوزی لینڈ کے ساتھ شیڈول ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کی وجہ سے کھلاڑیوں کو جزوی این او سی دیا گیا ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق پی ایس ایل کی وجہ سے مستفیض الرحمٰن کو نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز سے چھٹی مل گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز 17، 20 اور 23 اپریل کو اور تین ٹی ٹونٹی میچز 27 اپریل، 29 اپریل اور 2 مئی کو شیڈول ہیں۔ بنگلہ دیش ٹیم کا کیمپ 27 مارچ سے شروع ہوگا۔
پی ایس ایل میں معاہدے رکھنے والے مستفیض الرحمٰن، پرویز حسین، شرف الاسلام، ناہید رانا، تنزید حسن اور ریشاد حسین پی ایس ایل کیمپ میں حصہ لیں گے،
لیکن وہ ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب رہیں گے۔ بی سی بی کے مطابق ون ڈے سیریز ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے لیے بہت اہم ہے۔
فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو دو حصوں میں این او سی دیا گیا ہے: 26 مارچ سے 12 اپریل اور 24 اپریل سے 3 مئی تک۔