وزیراعظم شہباز شریف کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور دیگر سیاسی قائدین سے بھی بات کی اور عید کی خوشیاں بانٹیں۔

               
March 21, 2026 · اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور دیگر سروسز چیفس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا

اور عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجی افسران اور سپاہیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

علاوہ ازیں، وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور دیگر سیاسی قائدین سے بھی بات کی اور عید کی خوشیاں بانٹیں۔