قدر کم ہوکر 1,510 وون فی ڈالر تک آگئی، 2009 کے بعدسب سے نچلی سطح ہے۔
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کے باعث پیدا ہونے والی مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال کے دوران جنوبی کوریا کی کرنسی وون امریکی ڈالر کے مقابلے میں 17 سال کی کم ترین سطح پر گر گئی ہے۔
کرنسی کی قدر کم ہو کر 1,510 وون فی ڈالر تک پہنچ گئی، جو 2009 کے بعد اس کی سب سے نچلی سطح ہے۔
دوسری جانب جاپانی ین بھی اپنی تاریخ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچنے کا خطرہ ظاہر کر رہا ہے، جو پیر کو 0200 جی ایم ٹی تک 159.5 ین فی ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا۔