شہباز شریف کا ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ

زخمیوں اور متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں اور خلیجی ممالک میں جاری صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔

               
March 23, 2026 · اہم خبریں

شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد پیش کی۔

رابطے کے دوران وزیراعظم نے ایران کے عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کیا اور حالیہ کشیدگی کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں اور متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں اور خلیجی ممالک میں جاری صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔

شہباز شریف نے تمام ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے اُمت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر بھی زور دیا۔

دوسری جانب وزیراعظم نے ایرانی قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا اور علاقائی استحکام کے لیے مثبت سفارتی کوششیں کرتا رہے گا۔