خطے میں پاکستان کی ثالثی کوششیں قابلِ ستائش ہیں،چینی سفیر
چین طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی ہے اور یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔
اسلام آباد: چین نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
چینی سفیر جیان زیڈانگ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ خطے میں پاکستان کی ثالثی کوششیں قابلِ ستائش ہیں
انہوں نے واضح کیا کہ چین طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی ہے اور یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی قانون کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے اور اسے کسی بھی ملک کے داخلی قوانین کے تابع کرنے کے خلاف ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ غیر فوجی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے اور عالمی بحری راستوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔
مزید برآں انہوں نے کہا کہ چین کی سفارتی اور ثالثی کوششیں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تنازع کا پُرامن حل نہیں نکل آتا،
جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ اقدامات کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے منافی قرار دیا گیا ہے۔