سونے اور چاندی کی قیمتوں میں عالمی و مقامی سطح پر اضافہ

ملک میں فی تولہ سونا 16 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 975 روپے کا اضافہ ہوا

               
March 24, 2026 · کامرس

کراچی: عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 16 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 975 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 3 لاکھ 97 ہزار 390 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 570 روپے بڑھ کر 7 ہزار 457 روپے ہوگئی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 489 روپے اضافے کے ساتھ 6 ہزار 390 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 163 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 413 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جس سے مقامی مارکیٹ پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔