حج پروازوں کا شیڈول جاری ، پاکستان سے پہلی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہو گی

حج پرواز کی معلومات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے ، وزارت مذہبی امور

               
March 25, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا اور  یہ سلسلہ 21 مئی تک جاری رہے گا۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے اپنی پرواز کی معلومات حاصل کریں۔حج پرواز کی معلومات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔  عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ اعلانات کے لیے پاک حج 2026 موبائل ایپ دیکھتے رہیں۔