ایبٹ آباد میں مکان کی چھت گرنے سے چار بچیوں سمیت 5افراد جاں بحق
جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔امدادی کارروائیاں جاری۔ پولیس حکام
ایبٹ آباد کے تھانہ ناڑہ کی حدود میں طوفانی بارش سے مکان گرنے سے پانچ جاں بحق چار زخمی ہوگئے پولیس اور مقامی لوگوں نے کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق بچیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
تحصیل حویلیاں کے نواحی گاؤں حاجیہ گلی میں شدید بارش کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں مکان کی چھت اچانک گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے بچوں کو بروقت حویلیاں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ افسوسناک واقعہ پورے علاقے کی فضا سوگوار ہے۔ اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں کے دوران خستہ حال مکانات کے حوالے سے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔