عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ

امریکی خام تیل کی قیمت میں 3اعشاریہ 40فیصد اضافہ۔ تیل کی قیمت 106ڈالرز فی بیرل ہوگئی

               
March 31, 2026 · کامرس

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 3اعشاریہ 40فیصد اضافہ ہوا جس سے تیل کی قیمت 106ڈالرز فی بیرل ہوگئی جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0اعشاریہ 19فیصد اضافے کے ساتھ 112ڈالرز فی بیرل ہوگئی۔

بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ جاری ہے۔ آئل پرائس ڈاٹ کام کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل آج صبح 102اعشاریہ 9ڈالرز کی سطح پر آگیا۔ اس وقت برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 113ڈالرز ہے تاہم یہ نرخ آج کسی بھی وقت تبدیل ہوسکتے ہیں۔