پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان۔100 انڈیکس 1604 پوائنٹس کا اضافہ
100 انڈیکس 1604 پوائنٹس کے اضافہ۔1 لاکھ 48 ہزار 447 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
March 31, 2026 · کامرس
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 1604 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 48 ہزار 447 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں خریداری کا رجحان غالب ہے جس کے نتیجے میں بیشتر شعبوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔