خام تیل کی قیمتوں میں سب سے زیادہ ماہانہ اضافہ ریکارڈ
یہ 1990 کی خلیجی جنگ کے بعد سب سے زیادہ ماہانہ اضافہ ہے۔ماہرین
مئی کے مہینے میں فراہم کیے جانے والے برینٹ خام تیل کی قیمت میں مارچ میں ریکارڈ 64 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ یہ 1990 کی خلیجی جنگ کے بعد سب سے زیادہ ماہانہ اضافہ ہے۔
تیل کا عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ کا ایک ماہ کا فیوچر معاہدہ یا مستقبل کا سودا ہوتا ہے۔ عام طور پر جب اس کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو اس سے عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔
بدھ کے روز جون کی ڈیلیوری کے لیے برینٹ کی قیمت 1.2 فیصد اضافے کے 105.36 ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
انٹر کیپٹل انرجی کے البرٹو بیلورین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل برینٹ کی ماہانہ قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ 1990 میں دیکھنے میں آیا تھا جب عراق کے کویت پر حملے کے نتیجے میں توانائی کی عالمی سپلائی میں خلل پڑا تھا اور مشرق وسطیٰ میں ایک وسیع تر تنازعے کے خدشات نے جنم لیا تھا۔