سونا3400روپے مہنگا، فی تولہ 4لاکھ 90ہزار362روپےکا ہو گیا

10گرام سونا2915روپے مہنگا ہونے سے 4لاکھ 20ہزار406روپے کا ہو گیا۔

               
April 3, 2026 · قومی, کامرس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:عالمی و علاقائی مارکیٹ میں سونےاور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا3400روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا،جس سے  قیمت بڑھ کر4لاکھ 90ہزار362 روپے ہو گئی۔10گرام سونا2915روپے مہنگا ہونے سے 4لاکھ 20ہزار406روپے کا ہو گیا۔

ادھرفی تولہ چاندی160روپے مہنگی ہونے سے قیمت 7ہزار794روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا34ڈالر مہنگا،4676ڈالر پرپہنچ گیا۔