ہر فورم پر مسیحی برادری کے حقوق کے لیے کھڑا ہوں،عطاء اللہ تارڑ

مسیحی برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

               
April 5, 2026 · اہم خبریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ہر فورم پر مسیحی برادری کے حقوق کے لیے کھڑے ہیں۔

عطاء تارڑ نے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسیحیوں کا بھی خون شامل ہے اور پاکستان میں رہنے والے مسیحی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مسیحی برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی عالمی تیل کی قیمتوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، اور جب عالمی سطح پر قیمتیں کم ہوں گی تو عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ اسلام آباد اور پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کر دی گئی ہے تاکہ شہریوں پر بوجھ کم کیا جا سکے۔