عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئےغزہ کی بیچارگی لمحہ فکریہ ہے،مریم نواز
جنگوں کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے ہر ملک اور قوم کو اپنے ضمیر کی آواز سننی ہوگی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم ضمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ سات دہائیوں سے عالمی ضمیر پر دستک دیتا رہا ہے اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جنگوں کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے ہر ملک اور قوم کو اپنے ضمیر کی آواز سننی ہوگی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے عالمی یوم ضمیر کو انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے احترام کی یاد دہانی قرار دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ انسانی فلاح و بہبود کے لیے ہمدردی اور ضمیر کا شعور برقرار رکھنا ضروری ہے اور 2026 کے لیے عالمی یوم ضمیر کا تھیم “بہتر مستقبل کے لیے ہوش مندانہ فیصلے” ایک اہم پیغام ہے۔ انہوں نے انسانیت کی بقاء کے لیے ضمیر کے احساس کو زندہ رکھنے پر زور دیا۔