مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،پاکستان سے آج 39 پروازیں منسوخ

کراچی سے آج جدہ، نجف، ابوظبی، بحرین، شارجہ اور دبئی کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں

               
April 5, 2026 · اہم خبریں

 

مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سے آج 39 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، گزشتہ پانچ ہفتوں میں منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 3000 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کراچی سے آج جدہ، نجف، ابوظبی، بحرین، شارجہ اور دبئی کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ اسلام آباد سے مسقط، العین، ابوظبی، دمام اور فجیرہ کی 7 پروازیں متاثر ہوئیں۔ لاہور سے دبئی، ریاض، جدہ اور ابوظبی کی 8 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

ملتان سے دوحہ کے لیے غیرملکی ایئرلائن کی 2 پروازیں اور کراچی سے اندرون ملک ملتان، لاہور اور اسلام آباد کی 5 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ علاوہ ازیں اسلام آباد سے گلگت کے لیے آج کی تمام 4 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔