لائیو  جنگ 39واں دن:ایران کے شہری انفراسٹرکچر پر اسرائیلی بمباری،تہران میں یہودی عبادت گاہ مکمل تباہ

ایران جنگ پر لائیو اپ ڈیٹس

               
April 7, 2026 · Live

  • منگل 7 اپریل  کو جنگ 39 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔
  • اسرائیل کے شہری انفراسٹرکچر پر حملے
  • تہران میں یہودی عبادت گاہ مکمل تباہ

Tuesday, 7 April 2026 – 12:03 #
جنگ بندی میں پاکستان کی کردار ادا کرنے والی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں:ایرانی سفیر
اسلام آباد: ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات کے لیے انتظار کیا جائے۔ ایرانی سفارتخانے نے ایکس پر بھی لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ پریس کانفرنس انسانی تاریخ میں ادراکی غلطیوں کی ایک نمایاں مثال تھی، جس میں حکمران کی تکبر کی بیماری واضح نظر آتی ہے۔ سفارتخانے نے یاد دلایا کہ جنگ اور جارحیت کا آغاز ایک اسکول کو نشانہ بنانے… مزید پڑھیں
Tuesday, 7 April 2026 – 11:30 #
جنگ جلد ختم بھی ہو جائے تو معاشی اثرات طویل عرصے تک برقرار رہیں گے،آئی ایم ایف
واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے اور اگرچہ جنگ جلد ختم بھی ہو جائے تو معاشی اثرات طویل عرصے تک برقرار رہیں گے۔ آئی ایم ایف کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع سے عالمی مہنگائی میں اضافہ اور معاشی ترقی کی رفتار میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جنگ کے باعث عالمی تیل کی فراہمی میں 13 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس سے تیل، گیس، ہیلیم اور کھاد جیسی سپلائی چینز متاثر ہو رہی… مزید پڑھیں
Tuesday, 7 April 2026 – 11:15 #
اسرائیلی انٹیلی جنس ناکام،بیروت میں اپنا ہی حامی ہلاک کردیا
 اسرائیل کی جانب سے بیروت میں کیے گئے حملے میں حزب اللہ کے رہنما کی بجائے ایک مخالف اور اپنے حامی ہلاک ہو گئے جس سے اسرائیلی انٹیلی جنس کی ناکامی ظاہر ہوئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات عمارت کو نشانہ بنایا گیا لیکن خفیہ معلومات غلط ثابت ہوئیں۔ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ مخالف تنظیم لبنان فورس سے اس غلطی پر افسوس کا اظہار کیا۔ دوسری جانب حزب اللہ نے لبنان میں داخل ہونے والی اسرائیلی فورس پر حملے جاری رکھے ہیں اور ایف پی وی ڈرون کے ذریعے بکتر بند اور مرکاوہ ٹینک کو نشانہ بنانے کی… مزید پڑھیں
Tuesday, 7 April 2026 – 10:33 #
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دی جانے والی دھمکیاں بتائی جا رہی ہیں۔ امریکی خام تیل کی قیمت 2.86 فیصد بڑھ کر 115 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ برطانوی خام تیل 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 111 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق اگر قیمتوں میں یہ اضافہ جاری رہا تو پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ دوسری جانب اوپیک کے رکن ممالک نے مئی کے لیے خام تیل کی پیداوار بڑھانے… مزید پڑھیں
Tuesday, 7 April 2026 – 10:24 #
ایران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے 40ویں پر ملک گیر تعزیتی تقریبات کا اعلان
ایران میں اہم مذہبی و قومی شخصیت آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے 40ویں دن کے موقع پر حکومت نے ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں 8 اپریل سے تعزیتی اجتماعات اور قرآن خوانی کا سلسلہ شروع ہوگا۔ حکام کے مطابق جمعرات کے روز جمہوری اسلامی اسکوائر سے شہادت کے مقام تک خصوصی ریلی نکالی جائے گی، جبکہ جمعہ کے روز صبح 10 بجے مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی۔ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان تقریبات کا مقصد مرحوم رہنما کو خراجِ عقیدت… مزید پڑھیں
Tuesday, 7 April 2026 – 10:23 #
سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز سے متعلق اہم قرارداد پر آج ووٹنگ متوقع
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز سے متعلق اہم قرارداد پر آج ووٹنگ متوقع ہے، جس پر عالمی توجہ مرکوز ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق نئے مسودے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جہازوں پر حملے بند کرے اور آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالنے سے گریز کرے۔ تاہم اس بار قرارداد سے طاقت کے استعمال سے متعلق شق کو نکال دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس قرارداد پر ووٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجے ہونے کا امکان ہے، جبکہ رکن ممالک کے درمیان مشاورت کا عمل جاری… مزید پڑھیں
Tuesday, 7 April 2026 – 10:23 #
آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی،2 ہزار جہاز پھنس گئے
آبنائے ہرمز میں کشیدگی نے عالمی بحری تجارت کو شدید متاثر کر دیا ہے، جہاں ناکہ بندی کے باعث تقریباً 2 ہزار بحری جہاز مختلف مقامات پر رُکے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی بحری ادارے بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے مطابق 28 فروری سے یکم اپریل کے دوران خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور گلف آف عمان کے اطراف 20 سے زائد جہازوں پر حملے رپورٹ ہوئے، جن میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ صورتحال میں تقریباً 400 جہاز خلیج عمان میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ دیگر جہاز متبادل راستوں پر منتقل کیے جا… مزید پڑھیں
Tuesday, 7 April 2026 – 10:22 #
سعودی عرب،الجبیل میں واقع تیل تنصیب پر اچانک بڑی آگ بھڑک اٹھی
سعودی عرب کے مشرقی شہر الجبیل میں واقع تیل تنصیب پر اچانک بڑی آگ بھڑک اٹھی، جس کے شعلے میلوں دور سے دیکھے جا سکتے ہیں اور دھوئیں کے بادل آسمان کو گھیر گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا نے اس واقعے کی ویڈیو جاری کی ہے، تاہم آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں کی گئی۔ سعودی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ایئر ڈیفنس نظام نے مشرقی علاقے پر داغے گئے سات بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا۔ ان میں سے ایک کا ملبہ توانائی سے متعلقہ ایک تنصیب پر گرنے سے نقصان پہنچا، جس کا جائزہ اور تفصیلات فی الحال… مزید پڑھیں
Tuesday, 7 April 2026 – 10:22 #
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے،صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس صورتحال میں خدا امریکا کی مدد کر رہا ہے۔ صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا بھلائی چاہتا ہے اور دنیا میں ہونے والے منفی حالات کو پسند نہیں کرتا، اور وہ خود بھی ان حالات سے خوش نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ اس کشیدگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں، تاہم ایسا نہیں ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے… مزید پڑھیں
Tuesday, 7 April 2026 – 10:22 #
اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، تہران اور قریب کے مختلف علاقوں میں دھماکے
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جن میں دارالحکومت تہران اور مغربی شہر کرج شامل ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب مختلف مقامات پر زور دار دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس کے بعد سکیورٹی صورتحال پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ دوسری جانب بنیامن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے ایک بڑے پیٹروکیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اس دعوے کی باضابطہ تصدیق ایرانی حکام کی جانب سے سامنے نہیں آئی۔ ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے… مزید پڑھیں
Tuesday, 7 April 2026 – 10:21 #
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو جنگ بندی سے گریزکرنے کامشورہ دیا،اسرائیلی عہدیدار
اسرائیلی ذرائع کے مطابق بنیامن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے جنگ بندی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایک اسرائیلی عہدیدار کے دعوے کے مطابق نیتن یاہو نے ممکنہ سیزفائر پر تحفظات کا اظہار کیا، جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ اگر ایران امریکی شرائط تسلیم کرتا ہے تو جنگ بندی ممکن ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی مؤقف میں یہ بات شامل ہے کہ ایران افزودہ یورینیم حوالے کرے اور مستقبل میں اس کی افزودگی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے، اور اس مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹا جائے… مزید پڑھیں
Tuesday, 7 April 2026 – 10:21 #
دباؤ قبول نہیں، حملہ ہوا تو سخت جواب دیں گے:ایران کا ڈونلڈ ٹرمپ کو دو ٹوک پیغام
ایران نے امریکی دباؤ اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایرانی فوجی قیادت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران خطے میں اپنی خودمختاری اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔ حکام کے مطابق امریکا کی سخت زبان دراصل مشرق وسطیٰ میں مسلسل ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ دھمکیوں کے ذریعے نہ تو… مزید پڑھیں