عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی،پٹرول55ڈیزل95 روپے سستا ہونے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کریں گے۔

               
April 8, 2026 · اہم خبریں

اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر تقریباً 15 فیصد کمی ہوئی ہے،

جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 55 روپے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل میں 95 سے 100 روپے تک کمی متوقع ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں مثبت ردعمل آیا، جس کے اثرات تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کی صورت میں نظر آئے ہیں۔