اسرائیل پاکستان کو ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر نہیں دیکھتا،اسرائیلی سفیر
ماضی میں بھی امریکہ مختلف علاقائی ممالک کو ثالثی کے لیے استعمال کرتا رہا ہے، جن میں قطر اور ترکیہ شامل ہیں
April 9, 2026 · بام دنیا
بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ نے اپنی پالیسی اور مفادات کے تحت پاکستان کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اسرائیل کا نقطۂ نظر اس سے مختلف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی امریکہ مختلف علاقائی ممالک کو ثالثی کے لیے استعمال کرتا رہا ہے، جن میں قطر اور ترکیہ شامل ہیں، جنہیں حماس کے ساتھ مذاکرات میں کردار دیا گیا۔
رووین آزر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرے، اور اس مقصد کے لیے امریکہ کے ساتھ قریبی ہم آہنگی برقرار رکھے۔