سرنگوں کی موجودگی کا خدشہ،آبنائے ہرمز کی بندش کا اعلان
سمندری آمد و رفت کے لیے متبادل راستے بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔
ایران نے اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خطے میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز کے بعض حصوں میں سرنگوں کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سمندری آمد و رفت کے لیے متبادل راستے بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔
ایرانی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کے مطابق اس گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کو سکیورٹی کے حوالے سے پاسداران کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
دوسری جانب بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے جہازوں سے ٹول وصول کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، اور اس سلسلے میں متعلقہ فریقین کو آگاہ کیا جا چکا ہے۔