ٹرمپ کا ایران کے گرد امریکی افواج کو چوکس رکھنے کا حکم
اگر صورتحال خراب ہوئی تو امریکہ بھرپور اور سخت ردعمل دے گا
April 9, 2026 · بام دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج ایران کے اطراف اپنے اسلحے اور گولہ بارود کے ساتھ موجود رہیں گی اور مکمل معاہدے پر عمل درآمد تک اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گی۔
صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں خبردار کیا کہ اگر صورتحال خراب ہوئی تو امریکہ بھرپور اور سخت ردعمل دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو محفوظ اور کھلا رکھا جائے گا تاکہ عالمی تجارت متاثر نہ ہو۔
ماہرین کے مطابق اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ عالمی برادری کی نظریں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ ردعمل پر مرکوز ہیں۔