ایران امریکا جنگ بندی میں لبنان کو شامل کیا جائے،فرانس،آسٹریلیا
ہ معاہدہ تمام محاذوں، بشمول لبنان، پر مکمل طور پر نافذ ہوگا۔
فرانس کے صدر ایمانویل میکروں اور آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے میں لبنان کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔
میکروں نے کہا کہ انہوں نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی اور جنگ بندی پر دونوں کی رضامندی کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ تمام محاذوں، بشمول لبنان، پر مکمل طور پر نافذ ہوگا۔
فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ اس پیش رفت سے جامع مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی جو طویل المدتی امن معاہدے تک پہنچ سکتی ہے، اور فرانس مشرقِ وسطیٰ میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر اپنا کردار جاری رکھے گا۔
آسٹریلوی وزیراعظم البانیز نے کہا کہ ایران-امریکا جنگ بندی اہم پیش رفت ہے اور یہ لبنان پر بھی لاگو ہونی چاہیے تاکہ خطے میں مکمل امن قائم ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے سودمند ہوگا اور مستقل امن کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششیں ضروری ہیں۔
ذرائع کے مطابق، لبنان کے وزیرِ اعظم نے اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد دنیا بھر کے دوست ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں جاری کارروائی کو روکنے میں مدد کریں۔