نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

دونوں وزرائے خارجہ نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا

               
April 9, 2026 · اہم خبریں

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا

اور اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔

اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا

اور دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔