پاکستان میں گذشتہ سال مساجد پر حملے کرنے والی بھارتی فوج انوکھی منطق لے آئی
آپریشن سندورکے دوران ایک موقع پر ہم اہداف کو تباہ کرنے کے وقت کا تعین کر رہے تھے
بھارتی آرمی چیف۔ تصویر: وکی پیڈیا
گذشتہ سال پاکستان اور آزادکشمیر میں مساجد پر میزائل داغنے والی بھارتی فوج انوکھی منطق لے آئی۔ بھارت کے آرمی چیف جنرل اُپندر دویدی کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور‘کے دوران فوج نے نماز کے دوران حملہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ایک انٹرویو کے دوران جنرل دوید ی نے کہاکہ آپریشن کے دوران ایک موقع پر ہم اپنے اہداف کو تباہ کرنے کے وقت کا تعین کر رہے تھے۔ حملے کا وقت دو بجے، چار بجے یا کوئی بھی بھی وقت ہو سکتا تھا۔لیکن ہم نے یہ یقینی بنایا کہ ہم اس وقت عسکریت پسندوں کے کیمپوں پر حملہ نہ کریں جب وہاں لوگ نماز پڑھ رہے ہوں کیونکہ سب کا خدا ایک ہی ہے۔
جنرل دویدی نے مزید کہاکہ اسی لیے ہم نے وہ وقت چنا جب ہمیں معلوم تھا کہ نماز ادا نہیں کی جا رہی ہوگی۔
گذشتہ سال 6اور 7مئی کی درمیانی شب پاکستان کے کئی شہروں اور آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآبادمیں بھارتی فوج نے میزائلوں سے شہری اہداف پر حملہ کیا تھا۔ ان میں مساجد بھی شامل تھیں۔بھارتی حملوں سے کئی شہری اوربچے شہید ہوئے۔ اس جارحیت میں مریدکےاور مظفرآباد کی مساجد کوبھی نقصان پہنچا۔