وزیراعظم سے امریکی نائب صدر کی ملاقات، تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیر مقدم

یہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔

               
April 11, 2026 · اہم خبریں

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں خطے کی صورتحال اور جاری مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیرمقدم کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔

امریکی نائب صدر کے ہمراہ خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے، جبکہ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی شریک ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکراتی عمل میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور فریقین کے درمیان سہولت کاری جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے مذاکرات خطے میں دیرپا امن کے قیام کی جانب اہم قدم ہیں۔