نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر کی ملاقات
دونوں رہنماؤں نے “اسلام آباد ٹاکس” کے موقع پر اہم امور پر گفتگو کی اور پاکستان و ایران کے درمیان مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر عبدالناصر ہمتی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے “اسلام آباد ٹاکس” کے موقع پر اہم امور پر گفتگو کی اور پاکستان و ایران کے درمیان مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام معاشی ترقی اور اقتصادی تعاون کے لیے ناگزیر ہے۔
دونوں جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مشترکہ مفادات کے حصول اور اقتصادی ترقی کے لیے سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ پاکستان اور ایران خطے میں امن کے قیام کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔