داتا دربار توسیعی منصوبہ۔ ستون گرنے سے راہگیر جاں بحق۔5 افراد گرفتار
واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ذمہ داران کا تعین کیا جا رہا ہے۔پولیس
April 13, 2026 · شہر گزشت
لاہور میں داتا دربار کے توسیعی منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں عمارت کا ایک ستون گرنے سے راہگیر جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں 40 سالہ راہگیر شاہد شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
حادثے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیفٹی آفیسر اور کرین اسٹاف سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں طاہر، حمزہ، مدثر، امیر معاویہ اور لقمان شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ذمہ داران کا تعین کیا جا رہا ہے۔