دونوں جہاز خلیج عمان میں واقع چاہ بہار بندرگاہ سے روانہ ہوئے تھے
April 15, 2026 ·
بام دنیا
امریکی بحریہ کے ایک ڈسٹرائر نے ایران سے روانہ ہونے والے دو تیل بردار ٹینکروں کو روک کر انہیں واپس مڑنے کا حکم دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں ایک نامعلوم امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا کہ دونوں جہاز خلیج عمان میں واقع چاہ بہار بندرگاہ سے روانہ ہوئے تھے، جہاں امریکی جنگی جہاز نے ریڈیو کے ذریعے ان سے رابطہ کیا اور انہیں واپس جانے کی ہدایت دی۔
اہلکار کے مطابق یہ دونوں ٹینکر ان چھ تجارتی جہازوں میں شامل تھے جنہیں امریکی سینٹرل کمانڈ نے پہلے ہی بیان میں حکم دیا تھا کہ وہ خلیج عمان میں ایرانی بندرگاہ کی طرف واپس لوٹ جائیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ پیر کے روز واشنگٹن کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے نافذ کی گئی ناکہ بندی کے بعد سے کوئی بھی جہاز اس پابندی کو عبور نہیں کر سکا۔