خیرپور میں غیرت کے نام پر لڑکی قتل۔ تحقیقات کا آغاز

مقتولہ روبینہ شادی شدہ تھی، قتل کے محرکات کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس حکام

               
April 15, 2026 · شہر گزشت

خیرپور کے علاقے ٹنڈومستی میں غیرت کے نام پر 18 سالہ روبینہ کو سرعام گولی مار دی گئی، ماموں اور کزن نے روبینہ کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔

وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیرعلی نے ٹنڈومستی خیرپور میں خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مقتولہ روبینہ شادی شدہ تھی، قتل کے محرکات کی تحقیقات جاری ہیں۔

بعد ازاں خیرپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔