’’جیدی وینس‘‘۔ امریکی نائب صدر کے دوسرے دورہ پاکستان پر کون ان کامنتظر؟

ان کا اصل نام “جاوید وینس” ہے اور ان کے آباؤ اجداد کا تعلق پنجاب سے ہے

               
April 15, 2026 · امت خاص, چشم حیرت

 

اسلام آباد ٹاکس میں شرکت کے لیے امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی حالیہ پاکستان آمدکے بعد سوشل میڈیا پر ان کے نام کو لے کر ایک دلچسپ مہم شروع ہوگئی تھی۔

 

’’وینس‘‘نام کی وجہ سے انہیں پنجاب کی وینس برادری سے جوڑا جانے لگا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے میمز کی صورت اختیارکرلی۔

 

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ جے ڈی وینس کا اصل نام “جاوید وینس” ہے اور ان کے آباؤ اجداد کا تعلق پنجاب سے ہے، جو صدیوں پہلے امریکہ منتقل ہو گئے تھے۔ بعض صارفین نے تو انہیں جٹ برادری کا فرد قرار دیتے ہوئے یہ تاثر بھی دیا کہ وہ دراصل اپنے آبائی وطن واپس آئے ہیں۔ یہ بیانیہ اگرچہ دلچسپ تھا، مگر حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

 

اس معاملے نے اس وقت مزید دلچسپ رخ اختیار کیا جب ملتان کے قریب موضع ’’جھوک وینس‘‘کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
مزید تفصیل اس وڈیومیں