ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں اگلے ہفتے ہونے کا امکان ، انتظامیہ کو ہدایات جاری

مریکی وفد کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کریں گے،ذرائع

               
April 15, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد:ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں اگلے ہفتے کے اختتام پر ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کو ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے اسپیکرباقرقالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی وفد کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات چلتے رہے تاہم مذاکرات کسی ڈیل پرپہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے۔

اس حوالے سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی، ہم نے اپنی تجاویز ایران کے سامنے رکھ دی ہیں اور اب گیند ایران کے کورٹ میں ہے۔

دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا ایران منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہے جبکہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ نئی لڑائی کو روکنا ضروری ہے، جنگ دوبارہ شروع نہیں ہونی چاہیے اس بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور روس تصفیے میں مدد کےلیے تیار ہے۔