ایران کا آبنائے ہرمز سے متعلق مؤقف سخت،حقوق تسلیم ہونے تک نرمی سے انکار
امریکی فریق جنگ سے خوفزدہ ہے، تاہم ایران کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
April 16, 2026 · بام دنیا
تہران: ایرانی حکومت کے ایک اعلیٰ مشیر نے کہا ہے کہ جب تک ایران کے حقوق مکمل طور پر تسلیم نہیں کیے جاتے، آبنائے ہرمز کے حوالے سے کوئی نرمی اختیار نہیں کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا کہ ایران طویل مدت کی کشیدگی کے لیے تیار ہے اور اس کا وسیع تجربہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فریق جنگ سے خوفزدہ ہے، تاہم ایران کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
محسن رضائی کے مطابق اگرچہ وہ ملکی قیادت کے فیصلوں کے پابند ہیں، تاہم ان کی ذاتی رائے میں امریکا کے ساتھ عارضی جنگ بندی میں توسیع کی ضرورت نہیں ہے۔