لبنان جنگ بندی میں ثالثی پر پاکستان اور عاصم منیر کے مشکور ہیں۔قالیباف
ہم اس جنگ بندی پر احتیاط کے ساتھ ڈیل کریں گے۔ اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
April 17, 2026 · بام دنیا
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے لبنان میں جنگ بندی کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا ہے اور اپنے پیغام میں حکومت پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق ایکس پر جاری اپنے پیغام میں باقر قالیباف نے کہا کہ ’جنگ بندی صرف حزب اللہ کی ثابت قدمی اور مزاحمتی محور کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔ ہم اس جنگ بندی پر احتیاط کے ساتھ ڈیل کریں گے اور مکمل کامیابی کے حصول تک ایک ساتھ رہیں گے اور اس پیش رفت کو مکمل فتح کے حصول تک محتاط انداز میں آگے بڑھایا جائےگا۔