جنگ کے آغاز کے بعد پہلا کروز شپ آبنائے ہرمز سے کامیابی سے گزرگیا
جہاز“سیلیسٹیال ڈسکوری” گزشتہ تقریباً 47 دن سے دبئی میں لنگر انداز تھا
April 18, 2026 · بام دنیا
جہازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ میرین ٹریفک کے مطابق ایک کروز شپ، جو مبینہ طور پر مسافروں کے بغیر سفر کر رہا تھا، آبنائے ہرمز سے کامیابی کے ساتھ گزر گیا ہے۔ یہ جنگ شروع ہونے کے بعد اس راستے سے گزرنے والا پہلا مسافر بردار جہاز ہے۔
میرین ٹریفک کے مطابق مالٹا کے پرچم تلے چلنے والا جہاز“سیلیسٹیال ڈسکوری” گزشتہ تقریباً 47 دن سے دبئی میں لنگر انداز تھا اور مارچ کے آغاز میں وہاں پہنچا تھا۔
رپورٹ کے مطابق یہ جہاز آبنائے ہرمز سے گزرا اور اس وقت عمان کے شہر مسقط کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں اس کی آمد آج رات تک متوقع ہے۔