ایران کے حوالے سے ’بہت اچھی خبر‘سامنے آئی ہے۔صدر ٹرمپ کا دعویٰ

ایران کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں چیزیں بہت اچھی چل رہی ہیں۔ امریکی صدر

               
April 18, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے حوالے سے ’بہت اچھی خبر‘ ہے۔ تاہم امریکی صدر نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ہمیں کچھ دیر پہلے بہت اچھی خبریں موصول ہوئی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ایران کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں چیزیں بہت اچھی چل رہی ہیں۔

جب صدر سے یہ سوال کیا گیا کہ یہ اچھی خبر کیا ہے؟ تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’آپ کو جلد اس کے بارے میں پتہ چل جائے گا، کیونکہ یہ وہ کام ہے جو ہونا ضروری تھا اور یہ ایک منطقی قدم ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہو گا۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ ہو گا۔‘

ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر بدھ تک جنگ کے خاتمے کے لیے طویل مدتی معاہدہ نہ ہوا تو وہ ایران کے ساتھ جنگ ​​بندی ختم کر سکتے ہیں۔