آبنائے ہرمز واقعہ: انڈیا کا ایران سے سخت احتجاج، گہری تشویش کا اظہار

ماضی میں ایران نے انڈیا سے آنے والے جہازوں کی محفوظ گزرگاہ یقینی بنانے میں تعاون کیا تھا۔

               
April 18, 2026 · بام دنیا
آبنائے ہرمز واقعہ: انڈیا کا ایران سے سخت احتجاج، گہری تشویش کا اظہار

آبنائے ہرمز واقعہ: انڈیا کا ایران سے سخت احتجاج، گہری تشویش کا اظہار

نئی دہلی: آبنائے ہرمز میں دو بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کے راستہ تبدیل کرنے سے متعلق واقعے پر انڈیا نے ایران سے شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق واقعے کے بعد ایران میں تعینات بھارتی سفیر کو طلب کر کے معاملے پر باضابطہ احتجاج کیا گیا۔ اس دوران ایرانی پاسداران انقلاب کی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

بھارتی وزیر خارجہ وکرم مصری نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہازرانی کے تحفظ اور بحری راستوں کی سلامتی انتہائی اہم ہے۔ ان کے مطابق انڈیا نے زور دیا ہے کہ اس نوعیت کے واقعات سے خطے میں تجارتی اور بحری سرگرمیوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ایران نے ماضی میں بھی بھارتی بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت میں تعاون کیا ہے، اور نئی دہلی نے توقع ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ اور بلا رکاوٹ گزرنے کی سہولت دی جائے گی۔

ایرانی سفیر نے بھارتی مؤقف متعلقہ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔