صدر ٹرمپ کا سچویشن روم اجلاس۔فیلڈ مارشل عاصم منیر۔ایرانی حکام سے رابطے

آبنائے کی موجودہ صورتحال اور ایران کے ساتھ جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال

               
April 19, 2026 · بام دنیا

واشنگٹن میں ایران کی صورتحال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت سچویشن روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ نے کم از کم ایک مرتبہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی حکام سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

اجلاس میں نائب صدر جے ڈی وینس بھی شریک تھے، جنہوں نے اسلام آباد مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کی تھی، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ مذاکرات بھی انہی کی سربراہی میں ہوں گے۔

سچویشن روم میں ہونے والی اس بیٹھک میں آبنائے کی موجودہ صورتحال اور ایران کے ساتھ جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں ہوا جب امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی 15 روزہ مدت ختم ہونے میں صرف تین روز باقی ہیں۔ صدر ٹرمپ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ اسی ہفتے کسی معاہدے کی توقع ہے، تاہم مذاکرات کے اگلے دور کی حتمی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہو سکی۔