آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے کرپٹو فیس مانگنے والے فراڈیئے سرگرم
یہ پیغامات مکمل طور پر دھوکا دہی پر مبنی ہیں ایرانی حکام سے کوئی تعلق نہیں۔
یونان کی میری ٹائم رسک مینجمنٹ کمپنی ماریسکس نے خبردار کیا ہے کہ کچھ نامعلوم عناصر خود کو ایرانی حکام ظاہر کرتے ہوئے جہاز رانی کمپنیوں سے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے کے بدلے کرپٹو کرنسی میں فیس طلب کر رہے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ پیغامات مکمل طور پر دھوکا دہی پر مبنی ہیں اور ان کا ایرانی حکام سے کوئی تعلق نہیں۔
ماریسکس کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز آبنائے ہرمز سے نکلنے کی کوشش کرنے والا کم از کم ایک جہاز فائرنگ کا نشانہ بنا، جو بظاہر اسی فراڈ کا شکار ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت خلیج میں سینکڑوں جہاز اور تقریباً 20 ہزار سمندری کارکن پھنسے ہوئے ہیں اور آبنائے ہرمز سے گزرنے سے قاصر ہیں، کیونکہ ایران نے امریکی بندرگاہوں پر جاری امریکی پابندیوں کے جواب میں اپنی ناکہ بندی دوبارہ نافذ کر دی ہے۔