کراچی میں ریڈ لائن منصوبے کا دفتر سیل کردیا گیا

ایشین ڈیولپمنٹ کے وفد نے ٹھیکیدار کے کام پر ناراضی کا اظہار کیا تھا

               
April 22, 2026 · شہر گزشت

کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے گلشن اقبال میں ریڈ لائن منصوبے کا آفس سیل کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے ریڈ لائن منصوبے کے لاٹ ٹو کے کام میں سست روی پر ایکشن لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ہمیں ریڈ لائن منصوبے کے لاٹ ٹو کے دفتر کو سیل کرکے محفوظ بنانے کے احکامات ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ایشین ڈیولپمنٹ کے وفد نے ٹھیکیدار کے کام پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع ٹرانس کراچی کے مطابق لاٹ ٹو کے ٹھیکیدار کا کنٹریکٹ باقاعدہ ختم کردیا گیا ہے ۔