ایرانی بحریہ نے 3 جہازوں کو نشانہ بنایا، 2 جہاز قبضے میں لے لیے

دونوں جہاز آبنائے ہرمز میں سیفٹی کو خطرے میں ڈالنے پر قبضے میں لیے گئے، ان میں سے ایک اسرائیل کا بتایا جا رہا ہے۔

               
April 22, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران:ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز میں نشانہ بننے والے تینوں جہازوں کو پاسداران انقلاب نے نشانہ بنایا ،2 جہاز قبضے میں لے لیے۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی بحری فوج نے بدھ کے روز آبنائے ہرمز میں کارروائی کرتے ہوئے 2 تجارتی بحری جہازوں کو قبضے میں لے کر ایرانی ساحل کی طرف منتقل کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی سمندری قوانین کی خلاف ورزی اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کی گئی ہے۔

پاسداران بحریہ کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت ایم ایس سی فرانسسکا، ایپامینوڈس نے نیوی گیشن سسٹم میں خلل ڈالا۔

آئی آرجی سی نیوی نے بتایا ہے کہ دونوں جہاز آبنائے ہرمز میں سیفٹی کو خطرے میں ڈالنے پر قبضے میں لیے گئے، ان میں سے ایک اسرائیل کا بتایا جا رہا ہے۔۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ “آبنائے ہرمز میں نظم و ضبط اور حفاظت کو برقرار رکھنا ایران کے لیے ‘ریڈ لائن’ (سرخ لکیر) ہے”۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی ایسی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو خطے میں بحری آمد و رفت کی سلامتی کو خطرے میں ڈالے۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) اور بین الاقوامی ذرائع کے مطابق:

 ایک بحری جہاز (لیبیا کے جھنڈے تلے چلنے والا ‘Epaminondas’) پر عمان کے ساحل کے قریب فائرنگ کی گئی اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا، جس سے جہاز کے ‘برج’ (کنٹرول روم) کو شدید نقصان پہنچا، تاہم عملہ محفوظ رہا۔