اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا تک کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، لبنانی وزیرِ اعظم کا دو ٹوک اعلان

               
April 23, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پیرس/واشنگٹن: لبنان کے وزیرِ اعظم نواف سلام نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک کسی ایسے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا جس میں لبنانی سرزمین سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کی ضمانت شامل نہ ہو۔

واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات سے قبل پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کے بعد ‘واشنگٹن پوسٹ’ کو انٹرویو دیتے ہوئے لبنانی وزیرِ اعظم نے اپنے سخت موقف کا اظہار کیا۔

نواف سلام نے کہا کہ لبنان نام نہاد ‘بفر زون’ یا اسرائیلی موجودگی کو کسی صورت تسلیم نہیں کرے گا جہاں لبنانی شہریوں کو واپسی کی اجازت نہ ہو یا تباہ شدہ دیہاتوں کی تعمیرِ نو پر پابندی ہو۔

انہوں نے زور دیا کہ امریکہ وہ واحد فریق ہے جو اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد امریکہ اسرائیل پر اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھے گا۔

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے مطالبے پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک طویل عمل ہے جو راتوں رات مکمل نہیں ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میز پر بیٹھنے کا مطلب مراعات دینا نہیں، بلکہ اپنے حقوق کا تحفظ ہے۔ “مجھے نہیں معلوم ہم مذاکرات سے کیا حاصل کر پائیں گے، لیکن میں یہ ضرور جانتا ہوں کہ ہم کیا چاہتے ہیں۔