اسرائیل لبنان جنگ بندی میں توسیع کے باوجود تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوئیں

عالمی معیار کے خام تیل برینٹ کی قیمت میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا ہے

               
April 24, 2026 · کامرس

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں پر دباؤ میں کمی کی توقع کی جا رہی تھی تاہم جمعے کے روز ایشیا میں تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ سامنے آیا۔

عالمی معیار کے خام تیل برینٹ کی قیمت میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا جو تقریباً 105.80 ڈالر فی بیرل ہے جبکہ امریکہ میں فروخت ہونے والے تیل کی قیمت 0.6 فیصد بڑھ کر 96.50 ڈالر ہو گئی۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ نے امریکہ اور ایران کے درمیان نازک جنگ بندی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ان حالات میں تیل کی قیمتیں مسلسل اوپر کی جانب جا رہی ہیں۔